ایران کی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل نائینی دشمن کے حملوں کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق علی محمد نائینی 2024ء سے آئی آر جی سی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اہم عسکری و تزویراتی معاملات پر مؤقف پیش کرتے رہے۔
دوسری جانب اس حملے کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔