بخار کے باوجود لیاقت بلوچ مذاکراتی محاذ پر سرگرم

لاہور: جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ کے ہاتھ پر لگی کینولا سے ان کی علالت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ان کے ڈرائیور کے مطابق لیاقت بلوچ کو بخار تھا، جس کے باعث انہیں انجیکشن لگائے گئے، تاہم طبیعت ناساز ہونے کے باوجود وہ اپنے ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مسلسل مصروف عمل ہیں اور ذمہ داری کے محاذ پر موجود ہیں۔

جماعت اسلامی کے حلقوں کی جانب سے لیاقت بلوچ کی جلد صحت یابی اور حفاظت کے لیے دعا کی گئی ہے، جبکہ ان کے علالت کے باوجود ذمہ داریاں نبھانے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔