اسلام آباد: سید عزیر احمد نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی شخصیت، قائدانہ صلاحیتوں اور تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی سیاسی و پارلیمانی تاریخ کی اہم اور منفرد شخصیت قرار دیا ہے۔

اپنی تحریر میں سید عزیر احمد نے کہا کہ لیاقت بلوچ شفقت اور محبت کے پیکر، داعی الی اللہ اور مضبوط تنظیمی قوت کے حامل رہنما ہیں۔ وہ سمع و طاعت، حکمت، تدبر، معاملہ فہمی، حسنِ سلوک اور تقویٰ جیسی اعلیٰ صفات سے متصف ہیں۔

انہوں نے لیاقت بلوچ کو ایک ہمہ جہت رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مفکرِ اسلام اور مفسرِ قرآن مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی اصطلاح ’’مرجع الخلائق‘‘ کے مصداق ہیں۔

تحریر کے اختتام پر سید عزیر احمد نے لیاقت بلوچ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’تیری سوچ، میری سوچ، لیاقت بلوچ، لیاقت بلوچ۔‘‘