پہلی قسط۔۔۔۔!

آج سے 37 سال قبل اگست کی پچیس تاریخ جمعہ کا دن تھا کہ ایک بدقسمت جہاز گلگت ائیر پورٹ سے اسلام آباد کی جانب پرواز کے لیے اڑتا ہے ۔۔

پرواز کا نمبر تھا PK404 ۔۔۔ پرواز لینے والا جہاز فوکر کمپنی کا تھا اور اس کی عمر تھی 27 سال۔۔ کیونکہ اس کو 1962 میں تیار کیا گیا تھا ۔۔۔حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل وہ 44524 گھنٹے قریباً پرواز کرچکا تھا ۔۔جہاز میں 54 لوگ سوار تھے جس میں 49 مسافر تھے اور 5 عملے کے ارکان تھے ۔۔

404 نے صبح 7:36 منٹ پر گلگت ائیر پورٹ سے اڑان بھری اور ٹھیک چار منٹ بعد یعنی 7:40 پر پائلٹ نے معمول کی کال کی جس میں اس نے بتایا کہ میں بونجی پہنچ رہا ہوں ۔۔۔

جو لوگ گلگت بلتستان جاچکے ہیں استور چوک کے قریب ایک مقام آتا ہے جس کا نام بونجی ہے ۔۔یہاں دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلے قراقرم ، ہمالیہ اور ہندوکش ملتے ہیں ۔۔جبکہ دریاء گلگت بھی یہیں دریاء سندھ سے ملتا ہے ۔۔یہاں دریاء سندھ کے کنارے ایک فضائ پٹی بھی موجود ہے ۔۔

بونجی کے مقام پر جہاز سے آنیوالے آخری پیغام کے بعد نہ کوئ ہنگامی کال آتی ہے اور نہ ہی مے ڈے پیغام ۔۔اور 404 اپنے مسافروں سمیت لاپتہ ہوجاتی ہے ہمیشہ کے لیے ۔۔۔

پاکستان فوج کے جہاز اور ہیلی کاپٹر برفانی چوٹیوں اور اردگرد کے تمام گلیشیرز پر گمشدہ جہاز کو تلاش کرتے ہیں لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔قریبا سات سو کے قریب لوگ جس میں فوجی جوان اور مقامی افراد بھی شامل تھے وہ بھی جہاز کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نہ فلائیٹ 404 ملتی ہے اور نہ ہی اس کی باقیات ۔۔۔

ایل او سی کے پار ہندوستانی فوج بھی ممکنہ خدشہ کے پیش نظر تلاش کرتی ہے لیکن نہ جانے اس فلائیٹ کو زمین کھا گئی یا آسمان ۔۔۔

آخر کار 404 کو لاپتہ قرار دے کر تلاش بند کردی جاتی ہے ۔۔اور یہ باب ہمیشہ کے لیے بند ہوجاتا ہے ۔۔۔

12 نومبر 2026 کو ایک پاکستانی طالب علم فصیح علی راجپوت دعوئ کرتا ہے کہ اس نے گوگل ارتھ پر جمع شدہ تصاویر اور دیگر علامات سے جہاز کی باقیات تلاش کرلی ہیں ۔۔اور وہ سرحد پار افغانستان کے زیر انتظام واخان کے علاقہ میں ہیں جہاں امدورفت کے ذرائع نہ ہونے کے برابر ہیں ۔۔۔مختلف مقامات پر جہاز کے مختلف حصوں کی موجودگی کی نشان دہی فصیح راجپوت کی جانب سے کی گئ ہے ۔۔جس کے بعد 37 سال سے گمشدہ 404 پھر سے موضوع بحث بن گئ ہے ۔۔

فصیح راجپوت کی تحقیق کس حد تک درست ہوسکتی ہے۔۔۔؟

جہاز کی گمشدگی کے بعد معروف مفروضے ؟

اور جہاز کی ممکنہ گمشدگی کا مقام ۔۔؟

اس پر اگلی اقساط میں تفصیل سے بات کی جائے گی ۔۔۔

اس حادثہ کے وقوع پذیر ہوتے وقت آپ میں سے کون کون شعور کی پختگی تک پہنچ چکا تھا۔۔اور کس کس نے بعد میں اس کی تفصیل سنی ۔۔؟

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

تحریر وتحقیق۔۔۔

نوید اشرف خان

واہ کینٹ