واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ دے دیا، ایک بار پھرتسلیم کیا کہ انتخابات میں شکست کی اہم وجہ ایران جنگ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ایران جنگ کو وسعت دینے کی کوئی وجہ نہیں، وہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ  ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا ،ساتھ ہی تہران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔  امریکا اس وقت جتنے جنگی ہتھیار اور جنگی طیارے بنا رہا ہے اتنے اس نے اپنی تاریخ میں کبھی نہیں بنائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ایران پر حملہ اس کے جوہری پروگرام کے خاتمےکےلیے کیا، ایران کیخلاف جنگ کے علاوہ بڑھتی فیول کی قیمتیں، اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی ہار کی وجہ بنیں۔