لاہور: ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث حضرت مولانا نذر الرحمن رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ میں علما، طلبہ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

اس موقع پر امام احمد بن حنبلؒ کے اس قول کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ہمارے حق پر ہونے کی گواہی ہمارے جنازے دیں گے۔ کہا گیا کہ آج علمائے دیوبند کی حقانیت کی گواہی مولانا نذر الرحمن کے جنازے میں شریک ہونے والا ہزاروں افراد کا اجتماع دے رہا ہے۔

شرکا نے مولانا نذر الرحمن کی دینی، علمی اور تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔