لاہور: امیر تبلیغی جماعت پاکستان حضرت مولانا نذر الرحمن انتقال کرگئے، ان کی عمر 101 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سے دینی حلقوں اور تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مولانا نذر الرحمن نومبر 2018 میں سابق امیر تبلیغی جماعت حاجی محمد عبدالوہاب کے انتقال کے بعد پاکستان میں تبلیغی جماعت کے امیر مقرر ہوئے تھے۔ وہ کئی دہائیوں سے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مقیم تھے اور دینی و تبلیغی خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ خان محمد کے خلیفۂ مجاز بھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین کی تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
اعلان کے مطابق مولانا نذر الرحمن کی نماز جنازہ آج پیر 16 نومبر 2026 کو رات ساڑھے 8 بجے رائیونڈ تبلیغی اجتماع گاہ کے پنڈال میں ادا کی جائے گی۔
دینی حلقوں نے مولانا نذر الرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین و عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔