اسلام آباد: قومی دفاعی یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے لیے پاکستانی نوجوانوں کی فنی مہارتوں، روزگار کے مواقع اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے خصوصی لیکچر اور سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا۔
چیئرمین نیوٹیک (NAVTTC) راجہ قمر الاسلام نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے، انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرنے اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے، فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ اور ملکی معیشت میں ہنرمند افرادی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں شرکا نے نوجوانوں کی مہارتوں، روزگار کے مستقبل اور اس حوالے سے حکمت عملی سے متعلق سوالات کیے۔
راجہ قمر الاسلام نے اس موقع پر پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ملکی و عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔