کراچی: گورنر ہاؤس آمد پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے پرتپاک استقبال کیا اور گرم جوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہونے والی تفصیلی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبے کے عوام کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر مشاورت کی گئی کہ عوام کو فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع یقینی بنائے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور خوشحال زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔