اسلام آباد: معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری لیاقت علی پسوال کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے سفاری کلب میں المصطفیٰ ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں کاروباری برادری کی اہم شخصیات ملک شاہد محمود، چوہدری ساجد محمود اور چوہدری وقار حسین سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور المصطفیٰ ٹیم کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔

چوہدری لیاقت علی پسوال کی جانب سے المصطفیٰ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام سماجی روابط اور فلاحی خدمات سے وابستہ شخصیات کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا گیا۔