اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ضلع چارسدہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار ماحول میں میاں ہمایون شاہ کاکاخیل سے مصافحہ کیا اور ضلع چارسدہ کی عوام کی خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لیے خصوصی وفاقی فنڈز کی منظوری دی۔
منظور شدہ فنڈز بنیادی سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع چارسدہ میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔