اسلام آباد: سینئر صحافی نجی سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی صورت اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے رہائی حاصل نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق عمران خان خود کو ملک کا مقبول ترین سیاسی رہنما سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ تمام طاقتیں ان کے خلاف ہیں۔ نجی سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ اگر آج منصفانہ انتخابات ہوں تو وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتے ہیں، تاہم وہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے باہر آنے کے بجائے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کو ترجیح دیں گے۔