اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
18 نومبر کو جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی پاکستانی ٹیموں کی انتھک محنت، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت اور قومی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو ناقابل تسخیر اور محفوظ رکھنے کے غیر متزلزل عزم پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔