اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی صدارت میں مسلم لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیا امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، صدر کے سینئر ایڈوائزر سینیٹر نیلوفر بختیار، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، صدر مسلم لیگ سندھ آصف جمال قریشی اور مرکزی صدر یوتھ ونگ کامران سعید عثمانی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پارٹی کے میڈیا امور، سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور ان تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے مؤقف کی حمایت کی اور اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوام اور حق کی بات کرتے رہیں گے۔