مکہ مکرمہ: مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مکہ رائل کلاک ٹاور (ابراج البیت) کے رات کے دلکش فضائی مناظر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل موہ لیے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خوبصورت تصاویر میں روشنیوں سے جگمگاتی مسجد الحرام، خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے زائرین اور اطراف کی روشن عمارتوں کا روح پرور منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں مکہ رائل کلاک ٹاور سے آسمان کی جانب بلند ہوتی سفید اور سبز روشنیوں کی شعاعیں بھی نمایاں ہیں، جنہوں نے مقدس شہر کے رات کے منظر کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ مکہ کلاک ٹاور پر نصب جدید روشنیوں کا نظام نماز کے اوقات اور اہم اسلامی مواقع کی نشاندہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اذان کے وقت ٹاور کی چوٹی سے بلند ہونے والی روشنی کی شعاعیں کئی کلومیٹر دور تک دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ اسلامی مہینوں کے آغاز اور عیدین جیسے مواقع پر بھی خصوصی روشنیاں دکھائی دیتی ہیں۔

مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کے یہ دلکش مناظر دیکھنے والوں کے لیے روحانی سکون اور عقیدت کا باعث بن رہے ہیں۔