اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری منٹ تک کوشش تھی کہ ایمرجنسی نہ لگے، دہشتگردی کیخلاف کے پی حکومت کو آن بورڈ لیں لیکن وزیر اعلی ٰ سہیل آفریدی کا رویہ ساتھ ددینے کا نہ تھا، وزیراعلیٰ کسی ایک آپریشن میں فوج کے ساتھ نہیں گئے، کہتے تھے میں یہ سیاسی طور پر افورڈ نہیں کرسکتا۔
محسن نقوی نے کہا اگر یہ سوچ ہو کہ فوج کیساتھ کھڑا ہونا سیاسی طور پر افورڈ نہیں کرسکتا تو کیسے کام ہونا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم لوگوں نے ابھی ہی نہیں ہر بار پہل کی، مذاکرات کیے، مذاکرات سے آپ اٹھ کر گئے تھے، ہم نہیں اٹھ کر گئے تھے۔