مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، وزراء حکومت اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی حمایت کا اظہار کیا۔