اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اس حوالے سے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بتایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا، فریقین کے درمیان مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔