​اسلام آباد: ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

​ کارروائی کی اہم تفصیلات:

​ایف آئی اے ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسل آزاد کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کیا.

​گرفتاری کے دوران ملزم کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ مزاحمت اور دھمکیاں دینے کا بھی واقعہ پیش آیا.

​یہ شاندار کارروائی انسپکٹر عبداللہ کیانی اور ان کی ٹیم نے مہارت کے ساتھ سر انجام دی.

​ملزم کے قبضے سے ویزا کنسلٹنسی فراڈ کیس میں 16 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے.

​🔍 پس منظر اور مقدمہ:

​ملزم پر برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کی مبینہ فراڈ پر مبنی پروسیسنگ کا الزام ہے.

​ملزم IEIS Consultants اسلام آباد کا CEO/مالک ہے.

​ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں باقاعدہ FIR نمبر FIR-AHTC-ICT-753/26 درج کر لی گئی ہے.

​کیس کی مزید تفتیش جاری ہے.