اسلام آباد: جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما عبدالرشید ترابی نے الخدمت رازی ہسپتال، سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر امجد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ملاقات کے دوران سید اسماعیل شاہ نے عبدالرشید ترابی کو ہسپتال کی فلاحی خدمات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستحق افراد کے لیے جاری فلاحی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

عبدالرشید ترابی نے الخدمت رازی ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے، جبکہ ایسے فلاحی ادارے معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔