راولپنڈی: امریکی دفاعی و اہم بنیادی ڈھانچے کے حل فراہم کرنے والی کمپنی پاورس کے وفد نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔