بونیر: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ڈگر کلے، بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور جوہر علی خان کی والدہ جبکہ کامران خان کی دادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر امیر مقام نے بیرسٹر گوہر علی خان، جوہر علی خان اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی سالار خان، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ حاجی شاہ بخت روان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور رہنما بھی وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ موجود تھے۔