لاہور: 27 جون 1972ء کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی سے مذاکرات کے لیے بھارت روانہ ہوئے تو لاہور ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہنے والوں میں معروف سیاسی رہنما چودھری ظہور الٰہی بھی شامل تھے۔
یہ دورہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد تعلقات کی بحالی اور اہم معاملات پر مذاکرات کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ بھٹو اور اندرا گاندھی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں 2 جولائی 1972ء کو شملہ معاہدہ طے پایا۔