راولپنڈی: جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم میں حضرت پیر سید حسین الدین شاہ سلطان پوری کے رسم چہلم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری تنویر خان، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، پیر راجہ سرفراز اکرم، حامد عباسی، سجاد بھٹی، یاسین خان اور راجہ ارشد سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
شرکاء نے حضرت پیر سید حسین الدین شاہ سلطان پوری کی دینی و روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات و تعلیمات کو اجاگر کیا۔