اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ جب تک موجودہ حکومت قائم ہے، ان کی جماعت اس کا حصہ رہے گی اور اگر کوئی نیا سیاسی سیٹ اپ وجود میں آیا تو اس میں بھی شامل ہوں گے۔ ممتاز صحافی فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام ’’جواب دو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے حکمران چوہدری سالک حسین کی نئے صوبوں کے قیام کی تحریک سے خوف زدہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا سیاسی متبادل مسلم لیگ (ق) ہے۔ غلام مصطفیٰ ملک نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ آئندہ پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوگی۔