راولپنڈی: تہذیب بیکری اسلام آباد کے مالک چوہدری خلیل نون گجر نے مری روڈ راولپنڈی پر مستحق مریضوں کے لیے مفت ڈائیلاسز سینٹر قائم کر رکھا ہے، جہاں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بلا معاوضہ ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ڈائیلاسز سینٹر مری روڈ پر واقع پرانے پوٹھوہار ہوٹل، سکندر آباد، وارث خان راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر میں اس وقت 16 بیڈز موجود ہیں اور مریضوں کو دو شفٹوں میں ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس فلاحی اقدام کے حوالے سے تمام افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور جاننے والوں کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ گردوں کے امراض میں مبتلا مستحق مریض اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔