رٹھوعہ ہریام پل: رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے بعد یہ اہم منصوبہ اپنی خوبصورتی اور منفرد محلِ وقوع کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ پل کے اردگرد منگلا ڈیم کا وسیع پھیلا ہوا پانی، پہاڑ اور قدرتی مناظر علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تقریباً 20 سال کا عرصہ لگا، تاہم تکمیل کے بعد یہ پل نہ صرف آمدورفت کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ قدرتی حسن کے باعث ایک دلکش منظر بھی پیش کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر پل اور اس کے اطراف کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
پل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شہریوں اور سیاحوں کی جانب سے اس مقام کو دیکھنے اور یہاں سے منگلا ڈیم کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔