اسلام آباد: سابق آئی جی خیبر پختونخوا، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ دل جان خان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔

مرحوم دل جان خان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی، جس کی امامت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی۔

نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے دل جان خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔