اسلام آباد: حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں کشمیر کاز سے وابستہ شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی آواز عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے طویل اور مسلسل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور بنیادی حقوق سے جڑا معاملہ ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔