اسلام آباد: سینئر ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد و کشمیر جرنلسٹس فورم سرفراز راجہ کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بنی گالا اسلام آباد اور کہوٹہ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں کہوٹہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں نمازِ جنازہ میں صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، کشمیر جرنلسٹس فورم کے فنانس سیکرٹری سردار عمران اعظم، سابق صدر کے جے ایف زاہد عباسی، سینئر صحافی طارق عثمانی، نائب صدر پریس کلب بشیر چوہدری، سینئر نائب صدر کے جے ایف اقبال اعوان، سردار عبدالحمید، اللہ داد صدیقی، قیصر مرزا، بلال شیخ، بلال احمد، سبوخ سید، راجہ محسن اعجاز، عامر سجاد سید، زرغون شاہ سمیت صحافیوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ مرحومہ کے صاحبزادے انوار راجہ نے پڑھائی، جبکہ مفتی رضا اسلام نے خصوصی دعا کرائی۔ مرحومہ کشمیر جرنلسٹس فورم کے رکن سہیل رشید کی ممانی بھی تھیں۔

اس موقع پر شرکاء نے سرفراز راجہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔