اسلام آباد: سینئر صحافی مظہر برلاس کے بھائی اور بھابھی کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مظہر برلاس اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔
تعزیت کرنے والوں میں سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین علی خان، اکنامک افیئرز کے محمد آصف، سردار مراد خان، میاں محمد خالد، ریاض مہر، چیف انجینئر آر ڈی اے چوہدری باران، سابق ایڈیشنل سیکرٹری حسن بیگ، ڈائریکٹر آئی بی مطیع الرحمان باجوہ، زمان مغل، حنیف صابر، علی رضا، نعیم اللہ خان، تنویر اعوان، جمیل بھٹی، حماد برلاس ایڈووکیٹ، بدر اعجاز، منیب اعجاز اور پیر عثمان ہاشمی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
اس موقع پر تعزیت کرنے والی شخصیات نے مرحومین کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور ایصالِ ثواب کی دعا کی جبکہ سینئر صحافی مظہر برلاس اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی تلقین کی۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔