راولپنڈی: سی ای او سیور فوڈز چوہدری محمد نعیم نے بینظیر بھٹو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شرجیل سرفراز احمد شیخ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چوہدری محمد نعیم کی جانب سے عطیہ کیے گئے آپریشن تھیٹر کو جلد از جلد فعال کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، تاکہ مریضوں کو مزید بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ سیور فوڈز عوامی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے میں اپنی سماجی ذمہ داریاں جاری رکھے گا۔ ملاقات میں ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔