اسلام آباد: سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مزدوروں سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری حافظ یاسر عرفات بٹ، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔