شاہراہِ قراقرم پر اہم پیش رفت، دوگہ برج کی تعمیر مکمل
شاہراہِ قراقرم: شاہراہِ قراقرم کی بہتری اور اسے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے محفوظ بنانے کے منصوبے میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا، داسو، اپر کوہستان میں دوگہ برج کی تعمیر مکمل ہوگئی۔
خوبصورت محرابی طرز کا دوگہ برج جولائی 2025 میں مکمل ہونے والی دوگہ ٹنل سے منسلک ہے اور حال ہی میں مکمل ہونے والے برسین پل کے قریب واقع ہے۔
یہ منصوبے شاہراہِ قراقرم کے کمیلا بازار تا سمر نالہ کے 62 کلومیٹر طویل زیرِ تعمیر حصے کا حصہ ہیں، جہاں مجموعی طور پر 15 ٹنلز اور 9 پل تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
منصوبے کی تکمیل سے شاہراہِ قراقرم کے اس حساس حصے کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے تحفظ ملنے اور مسافروں و سیاحوں کو سال بھر محفوظ اور بلا تعطل سفری سہولت فراہم ہونے کی امید ہے۔