اسلام آباد: عالمی جریدے فارن افیئرز کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

عالمی جریدے نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور مؤثر علاقائی طاقت کے طور پر اپنا کردار منوایا۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی رابطہ کاری اور دونوں ممالک کی قیادت سے بات چیت نے کشیدگی کم کرنے میں مدد دی اور  پاکستان نے غیر یقینی صورتحال میں فعال سفارت کاری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بڑی ریاست کی کئی اہم خصوصیات موجود ہیں، جن میں سفارتی اثرو رسوخ، علاقائی تعلقات اور بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت شامل ہیں۔