لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کے دوران اے پی چکس اور اے پی فیڈ کے اسٹالز پر صارفین، پولٹری فارمرز، کاروباری شراکت داروں اور سپلائرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمائش کے دوران اے پی چکس اور اے پی فیڈ کے اسٹالز پر میاں اسلم صاحب بھی موجود تھے، جہاں ملک بھر سے آنے والے معزز مہمانوں، کلائنٹس اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی، سکھر، رحیم یار خان، ملتان، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والے کلائنٹس، فارمرز اور سپلائرز نے نمائش میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولٹری فیڈ اور چکس کے معیار، کاروباری تعاون اور پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے مستقبل سے متعلق تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔
نمائش میں شرکا نے پولٹری کے شعبے میں معیار کی بہتری، فارمرز کی ضروریات اور کاروباری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اے پی چکس اور اے پی فیڈ کی جانب سے ملک بھر سے آنے والے صارفین، فارمرز اور کاروباری شراکت داروں کے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ صارفین کا اعتماد ہی ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔