اسلام آباد: آئینی عدالت نے مخصوص نشست سے متعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سماعت کے دوران جے یو آئی ف کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک منفرد نوعیت کا کیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کا مؤقف ہے کہ صدف احسان ان کی امیدوار نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہی جماعت کی امیدوار ہیں۔