لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وقت بہت قیمتی ہے، وہ رات 9 بجے سو جاتی ہیں اور صبح 8 بجے دفتر پہنچ جاتی ہیں۔
اپنی گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میرے اور مریم نواز کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں، اللہ نے مریم نواز کو ایک موقع دیا ہے اور یہ ان کے امتحان کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی چاہتا ہوں کہ مریم نواز وزیراعظم بنیں، کیونکہ وہ کام کر کے دکھا سکتی ہیں اور ان میں ڈلیور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔