اسلام آباد: وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشرق وسطیٰ میں امن مشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیے کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس  پہنچ گئے۔

 وزیراعظم نے دورے میں تینوں ملکوں کے سربراہوں کو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وطن واپس پہنچ کر وزیراعظم سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات  اور  موجودہ صورتِ حال اور حالیہ دوروں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

 اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر  کا بھی دورۂ ایران  مکمل ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورۂ ایران میں صدر مسعود پزشکیان، ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کیں  اور علاقائی سکیورٹی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام پر تبادلۂ خیال کیا ۔