لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔
میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر کی بطور وائس چانسلر تقرری 4 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارش پر تقرری کی حتمی منظوری دی، جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سہیل صابر پاک فوج کے میڈیکل کور سے ریٹائرڈ ہیں اور انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ امراضِ گردہ کے ماہر پروفیسر ہونے کے ساتھ طبی تعلیم کے شعبے میں وسیع تدریسی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سہیل صابر کی تقرری کے بعد وہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر کی حیثیت سے آئندہ 4 سال ذمہ داریاں انجام دیں گے۔