ناران: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف خیبر پختونخوا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے تقریباً 16 سال بعد ناران کا دورہ کیا اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ناران میں سڑکوں کی صورتحال سمیت علاقے کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقامی عہدیداران نے نواز شریف کو علاقے کے مسائل اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے ناران کی سڑکوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔