وادی نیلم: وادی نیلم میں آتشزدگی کے ایک اور افسوسناک واقعے کے باعث متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں، جبکہ آگ کے نتیجے میں املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آتشزدگی کے باعث کئی خاندان کھلے آسمان تلے آنے پر مجبور ہوگئے، جس سے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔