پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات کی، جس میں 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے آئندہ کے لائحۂ عمل اور سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جمہوری جدوجہد کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے، آئین کی بالادستی، جمہوری و صوبائی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
رہنماؤں نے 27 ستمبر کی کال کو منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں باہمی رابطے اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔