پشاور: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے فروغ، ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈاکٹر محمد فخر عالم کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔