اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہاکہ پی ٹی آئی اب دھرنوں سے بھاگ گئی ہے، پی ٹی آئی والوں میں اگر ہمت ہے تو دھرنے کے لیے آئیں، ہمت ہے تو آؤ، لانگ مارچ کرو۔
ایک بیان میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی سہولتکاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگردوں سے ہاتھ ملاتے ہیں ان کی سہولت کاری کرتے ہیں اور خود کو سیاسی لوگ کہتے ہیں، کیا یہ سیاسی لوگ ہیں؟ عطا تارڑ نے کہا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی سہولتکاری سے باز رہے۔