اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر پاکستان دشمنوں سے رابطے ہونے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاکستان کے دشمنوں سے رابطے ہیں، یہ بھتے کی شکل میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاکستان دشمنوں سے رابطوں اور بھتے کے شواہد موجود ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ ہیں۔ ہمارا ایک صوبہ ان کا یرغمال بنا ہوا ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کون سی روایت ہے کہ جب اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کے دارالحکومت پر دھاوا بول دو، ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں، جن کی نیتیں ٹھیک نہیں۔