لاہور: چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد نے المصطفیٰ دسترخوان لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھانا کھانے کے لیے آنے والے افراد سے ملاقات کی اور خود انہیں کھانا پیش کیا۔
دورے کے موقع پر المصطفیٰ دسترخوان کے انچارج اکبر چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے دسترخوان پر موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ان سے گفتگو کی، خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔
اس موقع پر دسترخوان سے مستفید ہونے والے افراد نے کھانے کے معیار، ذائقے اور انتظامات کو سراہتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق ادارہ بلاامتیاز انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ ادارے کا عزم ہے کہ معاشرے میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے اور ہر ضرورت مند کو عزت و احترام کے ساتھ کھانا میسر آئے۔
المصطفیٰ کا پیغام: کھانا سب کے لیے، کوئی بھوکا نہ رہے۔