اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خطے کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارکردگی انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے پارٹی قیادت پر پختہ اعتماد کا مظہر ہے۔