13 نومبر بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کا یومِ پیدائش ہے۔ اس موقع پر ان کا تاریخی پیغام ایک بار پھر یاد کیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کشمیری عوام سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حقوق کے لیے محض دعاؤں اور آنسوؤں کے بجائے عملی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
نوابزادہ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ حالات صرف دعاؤں سے نہیں بدلتے بلکہ حق و صداقت کے لیے میدانِ عمل میں نکلنا پڑتا ہے۔ ان کا یہ پیغام ان کے معروف اشعار میں بھی نمایاں ہے:
"کب اشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں
کب کوئی بلا صرف دعاؤں سے ٹلی ہے
دو حق و صداقت کی شہادت سرِ مقتل
اٹھو کہ یہی وقت کا فرمانِ جلی ہے”