اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 55ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ راشد منہاس شہید نے مادرِ وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی قوم اور افواجِ پاکستان کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے عظیم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔